ملتان ( سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پر 24سالہ نوجوان زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو ایل بلاک سے طلحہ نقاش نے اطلاع دی کہ اپنے دوست رضوان کے ہمراہ موجود تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور گن پوائنٹ پر رضوان سے بیگ چھین لیا، رضوان نے مزاحمت کرتے ہوئے شور شرابہ کیا اور ملزمان سے گتھم گتھا ہوا تو ایک ملزم نے اسے گردن پر گولی مارکر زخمی کردیا جب کہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔