ملتان ( سٹاف رپورٹر) وہاڑی میں ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ قتل کیس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او رائے ساجد کھرل کو فرار کروانے والے ملزم غلام اکبر کی درخواست ضمانت پر سماعت ، ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس طارق ندیم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی یقین دہانی پر ضمانت کی درخواست بھی جمعرات تک ملتوی کر دی۔