• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم الرحمٰن ملا خیل کی قیادت میں ریلی، افواج پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملاکر دنیا پر ثابت کردیا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین فوج ہے ، اگر اب بھارت نے دوبارہ حملہ کرنے کی غلطی کی تو ایسا جواب دیا جائے گا جو ہندوستان ہمیشہ یاد رکھے گا ، یہ بات انہوں نے استحکام پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں ان کی رہاش گاہ سے ان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی موسیٰ چیک پوسٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔ریلی سےخطاب کرتے ہوئے نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتےہیں جنہوں نے بھارت کے ائیر ڈیفنس کو زمین بوس کیا ، رافیل جہاز جس پر مودی سرکار فخر کرتی تھی کو تباہ کیا جس کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا بھارت نے اگر دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ، ہمارے جوان پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر ملک کے دفاع کے لئے جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید