اسلام آباد (فاروق اقدس)پاکستان کی تاریخ میں دوسرے ،جمہوری دور کے پہلے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام کے ساتھ تاحیات ’’ریٹائرڈ‘‘ نہیں لکھا جائیگا،پاکستان میں فیلڈ مارشل کے منصب کی مراعات اور استحقاق کی تفصیل کے بارے میں کوئی دستاویز یا معلومات دستیاب نہیں اور متعلقہ ادارے اور شخصیات بھی اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں، اس لئے اس بارے میں تجسس ضرور موجود رہے گا کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسرے اور جمہوری دور میں بننے والے پہلے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنے نئے منصب کے حوالے سے کیا استحقاق اور مراعات حاصل ہوں گی۔ اس صورتحال میں اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ پہلی مرتبہ اس منصب کے قوانین مرتب کرنے پڑیں گے اور اس حوالے سے یہ استفسار اور تجسس بھی موجود رہے گا کہ کیا یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ مراعات اور استحقاق کے ساتھ ساتھ ان کے موجودہ منصب میں کچھ ’’اختیارات‘‘ بھی شامل کئے جائیں۔