• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر، بھارت میں سراسیمگی، میڈیا تبصروں میں پریشانی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، بھارت میں سراسیمگی، میڈیا کے تبصروں میں پریشانی، کیا وہ اب بھارت کے حوالے سے زیادہ سخت رویہ اختیار کریں گے؟فیلڈ مارشل بننے کے بعد بھی وہ بری افواج کی قیادت جاری رکھیں گے،ایوب خان فیلڈ مارشل بننے سے پہلے ہی جنرل موسیٰ خان کو کمانڈر انچیف بنانے کا فیصلہ کر چکے تھے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا معاملہ یکسر مختلف ہے،اقتدار کے بعد جنرل ضیاء کو فوج کے روزمرہ امور کی انجام دہی کے لئے وائس چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنا پڑا تھا ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری سے چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب کی توقیر میں اضافہ ہوا ہے،جنرل سید عاصم منیر جو کسی منتخبہ عوامی حکومت کی طرف سے مقرر ہوئے ملک کے پہلے فیلڈ مارشل ہیں اپنی تقرری کے دن سے ہی پاکستان کے دشمنوں کیلئے باعث آزار تھے اب جبکہ انہوں نے حکومت کی جانب سے تفویض کردہ اس اعزاز کو قبول کرلیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید