• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا شہر کے 20 سرکاری اسکولوں کے طلبہ سے براہ راست مکالمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شہر کے20سرکاری اسکولوں کے طلباء سے براہ راست مکالمہ کرتے ہوئے نہ صرف بچوں کو حکومتی اقدامات سے متعلق مؤثر انداز میں آگاہ کیا بلکہ انہیں ایک ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب بھی دی، کمشنر عامر کریم خاں نے گفتگو کے دوران کہا کہ معاشرتی بہتری کے لیے سیاسی قیادت، انتظامیہ اور سول سوسائٹی کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر اپنے محلے اور علاقے میں تجاوزات کے خلاف شعور اجاگر کریں اور دکانوں کے باہر سامان رکھنے والے دکانداروں کے خلاف سماجی و معاشی بائیکاٹ کریں۔
ملتان سے مزید