ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ صدر رانا ارشاد ،بھٹو شہید روڈ کے صدرملک رمضان سیال نے بہترین کارکردگی اورشہر میں جرائم کی روک تھام پر ڈی ایس پی مظفر آباد مہربشیر ہراج کو خراج تحسین پیش کیا ہے،اس ضمن میں مر کزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے صدر رانا ارشاد ،بھٹو شہید روڈ کے صدرملک رمضان سیال،عمران سیال،ملک اسد،بابر سیال ،عمران کھچی،بلال،زاہد نے گزشتہ روز مہربشیرہراج ڈی ایس پی مظفر آباد سے ملاقات کی اور ان کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر انجمن تاجران کے صدررانا ارشاد، ملک رمضان سیال کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی مہربشیر ہراج نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے جو مثالی خدمات انجام دی ہیں، وہ قابل ستائش ہیں۔