کوئٹہ ( پ ر)کوئٹہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لیاجائے ۔ کہ صوبائی حکومت فوری نوٹس لے، اعلیٰ انتظامی افسران کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔یہاں جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی، مشینری کی خرابی، جعلی خریداریوں اور غیرقانونی بھرتیوں کے باعث مریض بچے اور ان کے والدین شدید اذیت کا شکار ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ بے قاعدگیوں کی اعلیٰ انتظامی سطح پر انکوائری کی جائے ۔