• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کے دلیرانہ فیصلے سے ملک کو پہچان ملی، یعقوب اعوان، پاک فوج کے حوصلے مزید بلند ہونگے، بیرسٹر شاہ زیب عشرت

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد ماڈل ٹاؤن ہمک جاوا اعوان برادری کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد یعقوب اعوان اورقانون دان بیرسٹر شاہ زیب عشرت کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو اعلیٰ ترین عسکری عہدے "فیلڈ مارشل" پر ترقی ملنے پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے آج پاکستان دنیا میں ایک پہچان بن کر سامنے آیا ہے۔ بیرسٹر شاہ زیب عشرت نے کہا کہ چند گھنٹوں بعد ہی بھارت نے سیز فائر کر دیا۔ پاکستان آرمی ۔ فضائیہ ۔ نیوی پاک افواج اس ملک کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کے فیصلے سے پاکستان آرمی کے حوصلے مزید بلند ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید