• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے حکام سے ایک ماہ میں سروے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے حکام کو ایک ماہ کے اندر سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے قائم سینٹرز غیر فعال ہونے اور سروے نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل نے کہا کہ 2020 میں ملک بھر میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی تھی، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 200 اسامیوں کی منظوری دی گئی ان میں 100 کے قریب افسران کو ٹڈی دل کے سروے، ان کی روک تھام کے لئے تعینات کیا گیا تھا لیکن 2021 کے بعد ان افسران نے ایک سروے تک نہیں کیا، ان افسران کو قاسم پورٹ، ایئرپورٹ و دیگر پورٹ پر تعینات کیا گیا، وہاں پر افسران ملک سے باہر جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی معیار چیک کرتے ہیں، ٹڈی دل کی روم تھام کے لئے ملک بھر میں 12 سینٹر قائم کیئے گئے جو غیر فعال ہیں، افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع پر توسیع کی جارہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید