اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ سرکاری رہائشی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ میرٹ پر مبنی اور ڈیجیٹل نظام کو اپناتے ہوئے عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کی جدید ڈیجیٹل سروسز پیکج کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور اہم سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔