کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے لانڈھی میں واقع کوہی گوٹھ ویمن اسپتال پر ہجوم وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں عملے پر حملہ ، ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا اور صحت کی ضروری خدمات میں خلل پڑا۔اطلاعات کے مطابق قریبی دیہاتوں کے ایک ہجوم نے 250بستروں کے اس ہسپتال پر دھاوا بول دیا، عملے کے ارکان کو لاٹھیوں اور پتھروں سے پیٹا اور اہم انفراسٹرکچر کو توڑ پھوڑ کی۔اس قابل مذمت فعل پر ہم سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔