• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کیلئے جامع پلان مرتب کرلیا‘ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) ڈی سی کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ضلعی نظم و نسق، گرانفروشی، تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے اہم فیصلے کیے گئےاجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اے سی سٹی کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف، اے سی صدر کیپٹن (ر) حمزہ انجم،اے سی سریاب سعد کلیم ظفر، اسپیشل مجسٹریٹس احسام الدین، حسیب سردار اور کبیر نے شرکت کی ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول ‘ منی پیٹرول پمپس اور ناجائز منافع خوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیںانہوں نے افسران کو آئندہ ہفتے کے لیے مخصوص ٹاسک بھی تفویض کیے اور یومیہ رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت جاری کی اجلاس کے دوران غیر قانونی مہاجرین کی واپسی سے متعلق ایک جامع آپریشنل پلان بھی مرتب کیا گیا جس پر آئندہ دنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید