• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی کوششوں سے تعلیمی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ‘ اختر کھیتران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مسلم ایڈ پاکستان کے زیر اہتمام تعلیم اور کمیونٹی کے درمیان روابط کے فروغ سے متعلق ایڈووکیسی سیمینار مقامی ہوٹل میں ہوا جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل تعلیم اختر کھیتران اور دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلوئیشن منیر احمد نودیزئی، ایجوکیشن ماہرین فوزیہ درانی، عمران الحسنی، کلیم اللہ، بہادر شاہ، مسلم ایڈ کے نمائندے زوہیب احمد ، نیاز شاہ مانیٹرنگ ٹیم کی کشمالہ اصغر اور مظفر میمن شامل تھے۔ تقریب میں پینل ڈسکشن میں ماہرین تعلیم نے بلوچستان میں تعلیمی معیار، اسکولوں میں سہولیات، اساتذہ کی تربیت اور کمیونٹی شمولیت جیسے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ شرکاء نے موجودہ چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے صوبائی سطح پر پائیدار حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسلم ایڈ کے نمائندوں نے تفصیل بیان کی کہCBM فیز 4 کے تحت کے لورالائی کے 8 سرکاری اسکولوں کو ماڈل اسکولز میں تبدیل کیا گیا، جن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ECCE کلاس رومز کا قیام، پی ٹی ایم سیز کی فعّالیت اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔مہمانِ خصوصی اختر کھیتران نے مسلم ایڈ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرامز تعلیم کے میدان میں عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اجتماعی کوششوں سے ہی تعلیمی بحران پر قابو پانا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید