ملتان(سٹاف رپورٹر) نامور ماہر تعلیم ، دانش ور اور محقق ڈاکٹر اسد اریب نے کہا ہے کہ رضی الدین رضی اس شہر میں حق گوئی کی علامت ہیں، ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ رضی ہمیں آئینہ دکھاتا ہے،وجاہت مسعود نے کہا وہ روشن خیالی اور انسان دوستی کی شمع روشن رکھے ہوئے ہے،ڈاکٹر اختر علی نقوی نے کہا کہ رضی جیسے لوگ تاریکی میں امید کی کرن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ، معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب سےخطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ڈاکٹر مختار ظفر ، شاکر حسین شاکر ، جبار مفتی، شوکت اشفاق، وسیم ممتاز ، اظہر سلیم مجوکہ ، سلیم قیصر ، ناصر محمود شیخ ، شیراز غفور ، شاہد راحیل خان ، عبدالحنان، اشہر احسن کامران ، علی نقوی اور وحید الزماں بھٹی نے بھی خطاب کیا۔