کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید14800روپے اور چاندی کی قیمت میں109روپےفی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 148 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4916 ڈالر سے بڑھ کر ایک بار پھر 5064 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 14 ہزار 800 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 12689 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی ہے ،بدھ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 109 روپے کے اضافے سے 9255 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔