• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سے بجلی بنانے والے کھاد کے کارخانوں پر بھی آف گرڈ لیوی نافذ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) گیس سے بجلی بنانے والے کھاد کے کارخانوں پر بھی آف گرڈ لیوی نافذ، کھاد تیاری میں استعمال گیس لیوی سے مستثنیٰ، کیپٹو پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی پیدا کرنے پر ہی لیوی لاگو ہوگی، اضافی بجلی فروخت کرنے یا خود استعمال کرنے، دونوں صورتوں میں لیوی لازم، کھاد صنعت پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ وزارتِ قانون و انصاف نے وضاحت کی ہے کہ آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹ (CPP) لیوی ان کھاد کے کارخانوں پر لاگو ہوگی جہاں قدرتی گیس یا ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم کھاد کی تیاری کے عمل میں بطور خام مال (فیڈ اسٹاک) یا بطور ایندھن (فیول اسٹاک) استعمال ہونے والی گیس اس لیوی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوگی۔ وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے بھیجے گئے ایک ریفرنس پر وزارتِ قانون و انصاف کے ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ سرکاری وضاحت کے مطابق متعلقہ قانون کے تحت لیوی صرف اس صورت میں عائد ہوگی جب کھاد کے کارخانے کیپٹو پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی پیدا کریں، چاہے یہ بجلی خود استعمال کی جائے یا اضافی بجلی کے طور پر فروخت کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید