• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ارب ڈالر تجارتی ہدف کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمدکریمی تودیشکی نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان مقررہ دوطرفہ تجارتی اہداف کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو سنجیدگی سے دور نہیں کیا جاتا۔ 10ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی ہدف کے حصول کے لیے طویل المدتی بنیادوں پر باہمی رابطوں، مسلسل گفت و شنید اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے، انفراسٹرکچر کی کمی، سہولیات کے فقدان اور معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث تجارت میں کمی آئی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔
اہم خبریں سے مزید