• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، نامعلوم ملزم نے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد نہر میں پھینک دیا

قصور(نمائندہ جنگ) قصور کے نواحی علاقے میں تین سالہ بچے کی نعش کے بعد گزشتہ روز مبینہ درندگی کا نشانہ بننے والی زخمی حالت میں ایک لاوارث معصوم بچی ملی ہے جس کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تبارک کالونی کے رہائشی جمیل کی 4/5 سالہ بیٹی (ا) کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیاگیا،تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مصطفی آباد میں 4/5 سالہ بچی زخمی حالت میں پڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید