اسلام آباد( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈرا مائی طور پر پولیس سروس کے گریڈ21 کے افسر رفعت مختار کی بطورایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کی تعیناتی کا ایک دن قبل جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک روز قبل رفعت مختار کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا تھا تاہم اب اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے رفعت مختار کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بعد ازاں ان کی بطورایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعیناتی کا نو ٹیفیکیشن جا ری کیا گیا جو اب واپس لے لیاگیا ہے ا س طرح عملاً اب وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کا انتظار کریں گے۔