• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کا دھرنا ہر صورت ہوگا، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے جماعت اسلامی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے اور سندھ اسمبلی پر دھرنا نہ دینے کے بیان پراپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے عظیم الشان اور تاریخی ”جینے دو کراچی مارچ“ اور 14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنے کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کو اچانک عوام کی یاد ستانے لگی ہے، پیپلز پارٹی کی بدترین دور حکمرانی میں کراچی بھر میں سڑکیں برباد اور عوام اذیت کا شکار ہیں، یونیورسٹی روڈ کھدا پڑا ہے، کریم آباد انڈر پاس سالوں سے زیر تعمیر ہے، صوبے کا 70فیصد بجٹ کرپشن کی نظر ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید