• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نمائندوں کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کی مذمت

جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے نمائندوں کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کی مذمت ،اظہارِ رائے کو دہشت گردی سے جوڑنا خطرناک رجحان ہے،یو این ماہرین کا مشترکہ بیان ،اقوامِ متحدہ کے پانچ خصوصی نمائندوں (اسپیشل ریپورٹرز) نے پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری اور ان کے وکیل شوہر کو ہادی علی چٹھہ کو ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر سنائی گئی سزا اور طویل قید کی مذمت کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ دونوں کو صرف بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت حاصل اظہارِ رائے کے حق کے استعمال پر قید کیا گیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا،وکلاء بھی دیگر افراد کی طرح اظہارِ رائے کی آزادی کے حق دار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید