• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل فون ڈیٹا سروس بحال نہ ہوسکی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پانچویں روز بھی بحال نہ ہو سکی۔ 31جنوری کو کوئٹہ سمیت صوبے کے 12مقامات پردہشت گردوں کے حملوں کے بعد موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا گیا تھا جو پانچ روز گزر جانے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا جس کے باعث اخبارات ٗ کاروباری سرگرمیاںشدید متاثر ہے جبکہ ،طلباء و ملازمین سمیت صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید