ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلاف کے کارنا موں کو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، ملتان میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں نشترہسپتال ٹو، نادر آباد فلائی اوور، ہیڈ محمد والہ روڈ یا دیگر میں سے کسی ایک کو نواب مظفر خان سدوزئی شہید(سابق حاکم ملتان) کے نام سے منسوب کیا جائے، نواب شجاع خان سدوزئی اور نواب مظفر خان سدوزئی شہید(سابق حاکم ملتان) کی یادگاروں کو محفوظ بنایا جائے،ان خیالات کا اظہارنواب مظفر خان سدوزئی شہید فاؤنڈیشن کےچیئرمین ایم احسان خان سدزوئی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، شاہد محمود انصاری اور جواد امین قریشی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دوجون کو یوم سقوط ملتان کے موقع پر مقامی طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔