• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، جرائم کی شرح میں اضافہ،بڑی تعدادمیں پولیس ملازمین کے تبادلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافے پر بڑی تعدادمیں پولیس ملازمین کے تبادلے کردئیے گئے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چوری، ڈکیتی، قتل، اغوا، راہزنی، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری اور خواتین کو ہراساں کرنے جیسے سنگین جرائم میں اضافہ ہو رہا ہےاور پولیس جرائم روکنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔جرائم پر قابوپانے کی بجائے اعداووشمار میڈیا سے چھپائے جارہے ہیں اور ڈیلی کرائم ڈائری گزشتہ کئی ماہ سے فراہم نہیں کی جارہی۔ جرائم کی اس تشویش ناک صورتحال پر آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے 27 تھانوں میں تعینات پولیس اہل کاروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 سب انسپکٹرز، 59 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 75 ہیڈ کانسٹیبلز اور 208 کانسٹیبلوں سمیت مجموعی طور پر 370 پولیس اہل کاروں کو تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید