راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں 7غیر قانونی شیشہ کیفے سیل کرکے 7ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔اے سی سٹی ماحین حسن کی جانب سے سیکٹر ایف سکس، ایف سیون اور ای سیون میں کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران سات کیفے سیل کرتے ہوئے7ملزموں کو حراست میں لے لیاگیا۔چھاپہ مار ٹیم نے شیشے اور فلیورز قبضے میں لے لیے ،کارروائیاں انڈور شیشہ کیفے کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کی گئیں۔دریں اثنا ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے متنبہ کیاہے کہ جس علاقے میں انڈور شیشہ کیفے فنکشنل پایا گیا وہاں ذمہ دار افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔