• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی ، راولپنڈی پولیس کے 17اہلکاربرطرف

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ اوسمیت راولپنڈی پولیس کے 17اہل کاروں کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابقسی پی او سید خالدمحمود ہمدانی کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاروں کی سکروٹنی کی گئی۔برطرف کئے گئے ملازمین میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل شامل ہیں۔روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے معاملہ کی تحقیقات کیں، ڈسمس کئے گئے افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کی پشت پناہی ناقابل برداشت ہے۔ذرائع کے مطابق جن ملازمین کو ڈسمس کیاگیا ان میں سابق ایس ایچ اونیوٹاؤن سب انسپکٹر انوار الحق ،اے ایس آئی عمران خالد،عمر،ندیم، شکور، ہیڈ کانسٹیبل ظریف، انیس، نصیر، کانسٹیبل سمیع اور امتیاز شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید