چکوال(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے محکمہ اوقاف کا نوٹیفکیشن جس میں کلرکہار کے ایک شہری کی ایک کنال16 مرلے قیمتی اراضی کو محکمہ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا کو کالعدم قرار دے دیا ۔ حاجی محمد رحمن وغیرہ نے محکمہ اوقاف کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ ان ملکیتی ایک کنال16مرلے اراضی دربار سخی آہو باہو کلر کہار کا حصہ نہیں ہے اور محکمہ اوقاف کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ فاضل عدالت نے فریقین کو طلب کر کے انکے دلائل سننے کے بعد حاجی محمد رحمن وغیرہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردے دیا۔