• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج، گرین، بلیو لائن میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے میں اضافہ موخر

‏اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر ) سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرائے میں اضافے پر عمل درآ مد موخر کردیا ۔ قبل ازیں سی ڈی اے نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کرایہ کی شرح کو 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کیاگیا تھا۔ اس اضافے کا اطلاق 26مئی سے ہونا تھا لیکن اب سی ڈی اے انتظامیہ نے اس فیصلہ پر عمل درآد روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 50روپے کرایہ میں اخرجات پورے نہیںہو رہے جس کی وجہ سے سی ڈی اے کو سالانہ تین ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑتی ہے۔ سی ڈی اے کی بسیں شہر کے سترہ مختلف روٹس پر چلتی ہیں۔سی ڈی اے اب مرحلہ وار کرایہ میںاضا فہ کرنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید