• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا ۔ اشتہاری مجرمکی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی،ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور وہ فلائٹ نمبر ایس وی 724 کے ذریعے سعودی عرب سےاسلام آباد ائرپورٹ سےپہنچا تھا جہاں اسےگرفتار کرلیاگیا،ملزم گزشتہ 2 سال سے اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید