راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ہزار لٹر پانی ملا ناقص دودھ ضائع کردیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح مندرہ، چک بیلی، روات اور ٹی چوک پر 25دودھ بردار گاڑیوں کو ناکے لگا کر چیک کیا گیا تھا جہاں ناقص دودھ ضائع کرتے ہوئے ملزمان کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔