کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ الفیصل ریسٹورنٹ کے قریب 20 نمبر روٹ کی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار 24سالہ زاہزیب ولد انور جاں بحق جبکہ ساتھی پولیس اہلکار22سالہ ارسلان جاوید زخمی ہوگیا،ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا ہےکہ متوفی پولیس اہلکار ضلع کورنگی کا تعینات اور لور کورس پر سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں موجود تھا،اتوار کواپنے ساتھی پولیس اہلکار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر باہر آیا تو بس نے انکی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ،حادثہ کا ذمہ دار بس ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا ہے، علاوہ ازیں گلشن حدید میں تیزرفتار کوسٹر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی، عمر 45سال کے قریب بتائی جاتی ہے ،جبکہ ڈرائیورکوسٹر چھوڑ کرفرارہوگیا، متوفی کی لاش ورثاءتلاش اور شناخت کیلئے سردخانے میں امانتا رکھوادی ہے ، گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ی کے باعث پکنک منانے کھینجر جھیل جانے والوں کی کو سٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جس میں 18سالہ باقر ولد عبدالغنی، 50 سالہ ممتاز زوجہ الطاف حسین، 30سالہ انیلا دختر الطاف حسین، 19سالہ عروبہ دختر محمد علی،45 سالہ فرینہ، 35سالہ اشفاق ولد الطاف حسین اور27 سالہ بلال حسن شامل ہے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔