کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پانی کا بحران شدت اختیار کر رہا ہےشہریوں نے اتوار کو سخی حسن ہائیڈرینٹ پر پھر احتجاج کیا اور اس کےسامنے دونوں اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دیں ،مظاہرین میں زیادہ تر مکین بفرزون اور نارتھ ناظم آباد کے تھے ، اس سے قبل نصرت بھٹو کالونی اور شادمان ٹاؤن کے عوام بھی سخی حسن ہائیڈرینٹ کے سامنے احتجاج کر چکے ہیں سخی حسن ہائیڈرینٹ سے ضلع وسطی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔