کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن(ایس آئی یو)نے مبینہ طور پرمیٹروویل میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزمان کاشف عرف شپو اور محمد شعیب کو گرفتار کر کے اسلحہ و موٹر سائیکل بر آمد کرلی ،تھانہ مومن آباد پولیس نے مبینہ طور پر ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری اویس محمد اقبال کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ۔