• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنویں میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرانا گولیمار ریکسل پل کے نیچے اتفاقیہ طور پر کنویں میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر اسپتال منتقل کی، پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ، فوری شناخت نہیں ہوسکی ، لاش سرد خانے منتقل کرادی،دریں اثناء نارتھ کراچی یو پی موڑسے 30سالہ ، لیاقت آباد نمبر چار میں فٹ پاتھ سے 60سالہ اور شیریں جناح کالونی مسان چوک ریلوے پھاٹک کے قریب سے 45سالہ نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں پولیس نے سرد خانے منتقل کرادیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید