• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، علامہ صادق عباس

کراچی ( پ ر)معروف خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے ،بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے بابائے قوم قائد اعظم نے عظیم مملکت قائم کی جس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی ،بھارت یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ ایٹمی قوت بن گیا ہے لیکن پاکستانی قوم نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بن کر دکھایا اور یہ بات واضح کردی کہ پاکستان تر نوالہ نہیں ،یوم تکبیرپاکستان کیلئے ناقابل تسخیر ہونے کا نام ہے ۔ پاکستانی قوم ایک پیج پر اور کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید