• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپٹیشن کمیشن کا ممنوعہ تجارتی معاہدوں پر سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )کمپٹیشن کمیشن کا ممنوعہ تجارتی معاہدوں پر سخت کارروائی کا عندیہ ، مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پرساڑھے سات کروڑ یا کمپنی کے سالانہ ٹرن اوور کے 1 0 فیصد جرمانے ہو سکتا،کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نجی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمیشن سے پیشگی اجازت یا چھوٹ حاصل کیے بغیر ایسے کسی بھی کاروباری معاہدے سے گریز کریں جو کہ کمپٹیشن کے قوانین کے مطابق ممنوع ہیں۔ قانون کے مطابق ایسے کاروباری یا تجارتی معاہدے جن میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہو، ساڑھے سات کروڑ روپے یا کمپنی کے سالانہ ٹرن اوور کے 1 0 فیصد تک جرمانے ہو سکتا ہے۔کمیشن کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض کمپنیاں اپنے ہول سیلرز، ڈیلرز، ایجنٹس اور ریٹیلرز کے ساتھ ایسے معاہدے کر رہی ہیں جن میں کمپنی کے نان ڈیلرز کے ساتھ کاروبار نہ کرنے جیسی شرائط شامل ہوتی ہیں، ان معاہدوں میں قیمت طے کرنے، مارکیٹ کی تقسیم یا ایسی دیگر شرائط شامل ہوتی ہیں جو آزادانہ مارکیٹ میں مقابلے کو محدود یا مسخ کرتی ہیں جو کہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید