• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئی بھیر ، ذہنی معذور کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ایک 45سالہ ذہنی معذور شخص کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا ،لوئی بھیر پولیس نے مقتول عرفان حیدر کے چھوٹے بھائی یاسر عباس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، راولپنڈی کے رہائشی مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول 23مئی کو گھر سے نکلا اور رات کو وآپس نہ آیا 24مئی کو بڑے بھائی نئیر عباس نے ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ عرفان حیدر کی نعش جلیاری سیداں ریلوے ٹریک کے قریب پائی گئی ہے ہم وہاں پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھ پاؤں بندھے ہیں اور گلے میں پھندے کے بھی نشان موجود ہیں اسے بے دردی سے پھندا دے کر قتل کیا گیا ہے ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید