اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں واقع ہائی سکول کی طالبہ کے بیگ سے فلیورڈ دہی کی بوتل اور چاقو برآمدگی طالبہ کے والدین اور نظم و ضبط کی ذمہ دار ٹیچر کے مابین تنازعہ کی وجہ بن گئی اور والدین نے سکول میں گھس کر ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ایجوکیشن حکام کی مداخلت سے حملے کے تو مقدمہ درج کر لیا گیا مگر تنازعہ کی بنیاد چاقو اور منشیات کا ایف آئی آر میں ذکر تک نہیں کیا گیا جس کے پینے سے دو طالبات کے بےہوش ہونے کا ذکر موجود ہے ،ڈاکٹر وسیم کا موقف ہے کہ پولیس حکام کو نوٹس لینا چاہیے ۔