راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 2لڑکیوں کو اغواکرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو شاہد محمو د نے بتایا کہ میری بیٹی (ع) بی بی گھر سے کچھ چیزیں لینے کیلئے د کان پر گئی جسکے بعد واپس گھر نہیں آئی میری بیٹی کو کسی نے غلط کاری کیلئے یا کسی بھی بدنیتی کیلئے اغواء کیا ہے، تھانہ گوجرخان کو محمد سجاد نے بتایاکہ میں نے دو شادیاں کی ہیں میری پہلی بیوی سے ایک بیٹی (ر) بی بی بعمر15سال جو کہ گھر پر ہی ہوتی ہے اسکو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔