• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور ،کچہ سونمیانی میں پولیس کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 2مغویوں بازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ سونمیانی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کے لئے اغوا کیے گئے 2مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ دوران آپریشن کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز سے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او راجن پور اوران کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید