• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک کالا خان ، ڈکیتی کے دوران معمر شہری دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران معمر شہری دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا،ذرائع کے مطابق اتوار کوتھانہ صادق آباد کے علاقہ میں رہائش پذیر ایک بزرگ شخص بائیک رائیڈر کے ہمراہ اپنے گھر پہنچا جہاں موٹر سائیکل والے پینے کیلئے ان سے پانی مانگا، اور ساتھ ہی گرمی اور پیاس کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوگیا جہاں اُس نےپسٹل نکل کر گھر والوں پر تان لیا،ملزم موٹرسائیکل سوار گھرسے طلائی زیورات اور نقدی چھین کرفرارہوگیا،اہل علاقہ کاکہنا ہے بزرگ شہری ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا،ادھرترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہانے سے گھر میں داخل ہو کر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گیا، واقعہ کے بعد مدعی کے والد ایک د کان پر سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کر رہے تھے کہ جس دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وفات پا گئے۔
اسلام آباد سے مزید