اسلام آ باد (خصوصی نامہ نگار ) شمس کالونی پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتارملزمان ارشد خالد اورکہف سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول اور چھینے گئے قیمتی مو بائل فون برآمدکر لیے گئے ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر متعدد راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان اسلحہ کی نوک پر راہگیروں اور دوکانداروں کو لوٹتے تھے اورمزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ کر دیتے تھے ،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں متعدد مقدمات درج ہیں،ملزمان وارداتیں کرنے کے بعد کراچی میں روپوش ہو گئے تھے،مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار- "15 پر کریں۔