• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتیں مل کر 2 جون کو سقوط ملتان منائیں، سرائیکستان قومی کونسل

ملتان(سٹاف رپورٹر) وسیب کی تمام جماعتیں مل کر 2 جون کو سقوط ملتان منائیں،  ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مہر مظہر کات اور سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی رہنما شریف خان لاشاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بابا ممتاز دھریجہ بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ سرائیکی جماعتیں 2 جون کو چوک کچہری پر 11 بجے دن احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور رنجیت سنگھ کا پتلا نذر آتش کیا جائے گا۔ 3 بجے نواب مظفر خان شہید کی قبر واقع احاطہ دربار بہائوالدین زکریا ملتانی پر فاتحہ اور چادر پوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی جماعتوں کے علاوہ پارلیمانی جماعتوں کے اکابرین سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی، زین قریشی، رانا محمود الحسن، طارق قریشی، سید حامد سعید کاظمی، قاری حنیف جالندھری، علامہ ساجد نقوی کو بھی سقوط ملتان اور نواب مظفر خاں شہید کی تقریبات میں حصہ لینا چاہئے۔
ملتان سے مزید