• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہوٹلز، کریانہ اینڈ سپر سٹورز، آئس فیکٹریوں، بیکریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، کبیروالا میں بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 32لٹر ایکسپائری کولڈ ڈرنکس، 23 کلو ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کردیں، تفصیلات کے مطابق ملتان میں بستی ناؤ وہاب چوک پر سپر سٹور کو زائدالمیعاد بریڈ اور سنیکس کی موجودگی پر 15 ہزار، صدیق آباد بوسن روڈ پر ہوٹل اور بریانی پوائنٹ کو کو سٹوریج ایریا میں ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پر 30 ہزار روپے، جمیل آباد کاظمی ٹاؤن میں بیکری پروڈکشن یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں گندگی پر 25 ہزار روپے جبکہ موٹر وے ساؤتھ سائیڈ اور باغ حسین چوک 40 فٹی روڈ پر 2 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح مخدوم پور روڈ کبیروالا میں پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی، فریزر میں مردہ حشرات ہائے جانے پر بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ بلال کالونی خانیوال میں قلفی یونٹ کو عید معیاری آئس لولیز فروخت کرنے پر 20 ہزار، جھنگ روڈ کبیروالا میں ڈسٹری بیوشن یونٹ کو ویئر ہاؤس میں حشرات کی بھرمار پر 20 ہزار اور چک نمبر 24 ٹن آر کچا کھوہ وہاڑی روڈ پر ریسٹورنٹ کو فریزر میں باسی خوراک کی موجودگی، باسی سبزیوں کے استعمال پر 17 ہزار، وہاڑی میں پرانا ڈاکخانہ اور اڈہ مانا موڑ بوریوالا میں 2 ریسٹورنٹس کو ایکسپائری اجزاء کی موجودگی پر مجموعی طور 37 ہزار، اڈہ 22 کوٹھی ٹبہ سلطان پور میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 10 ہزار، علی ٹاؤن بوریوالا میں سوڈا واٹر یونٹ کو سوڈا واٹر میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ پر 10 ہزار، ریلوے روڈ میلسی اور اڈہ عمر کوٹ بوریوالا میں 2 بیکریوں کو ناقابل سراغ اجزاء اور ایکسپائری اشیاء کی موجودگی پر 30 ہزار روپے، لودھراں میں محلہ قدوس آباد میں سوڈا واٹر یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پر 15 ہزار، گرڈ سٹیشن کہروڑ پکا اور اڈہ ذخیرہ چک 235 دنیاپور میں 2 آئس فیکٹریوں کو آلودہ برف کے بلاکس کا استعمال، پانی کا تجزیہ رپورٹ نہ ہونے، واٹر فلٹر پلانٹس میں آلودہ پانی جمع ہونے پر 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 
ملتان سے مزید