لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں نوجوانوں کےوفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بنو قابل پروگرام نوجوانوں میں بڑی مقبولیت پیدا کررہا ہے۔ نوجوانوں کا جدید دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ہُنر سے آراستہ ہونا اُن کے روشن مستقبل اور قومی استحکام کا ذریعہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ 28 مئی یومِ تکبیر محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام ہوگا۔ عبدالقدیر خان اور ایٹمی صلاحیت سے پاکستان کو مسلح کرنے والے تمام ایٹمی سائنس دانوں، انجینئرز اور ہُنرمندوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا ۔