• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے عدالتی آبزرویشن سے اتفاق کرلیا

کراچی (ٹی وی رپورٹ،رانا مسعود حسین) سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں 13 رکنی بینچ نے اپیلیں درست طور پر مسترد کیں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے عدالتی آبزرویشن سے اتفاق کرلیا ان کا کہنا تھاکہ 13رکنی بنچ کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ محبت میں ہار کر بھی جیتا جاتا ہے ۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سنی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے تو اپنی پارٹی ہوئے ہوئے آزاد امیدوار کے طو رپر الیکشن لڑاجسٹس مسرت ہلالی مزید سماعت کل جمعرات ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کی جسٹس جمال خان مندوخیل نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل سے کہا کہ آپ کی اپیلیں تو تمام 13 ججز نے مسترد کیں اور قرار دیا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں، کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں ؟ سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا وہ 13رکنی بینچ کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ محبت میں ہار کر بھی جیتا جاتا ہے ۔دلائل کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھانظر ثانی درخواستیں قابل سماعت نہیں وہ مزید دو سماعتوں کے دوران اپنے دلائل مکمل کرلیں گے جسٹس مسرت ہلالی نے فیصل صدیقی سے کہا کہ کیا آپ نے سنی اتحاد کونسل سے نظر ثانی درخواستوں کے خلاف دلائل دینے پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑنے کے لئے پی ٹی آئی سے اجازت لی آپ کی مثال تو یہ ہے کہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں ۔جسٹس علی باقر نجفی نے فیصل صدیقی سے پوچھا کبھی آپ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اپنا کہتے ہیں کبھی کہتے ہیں وہ ہمارے نہیں آپ کی پی ٹی آئی سے کیا انڈر اسٹینڈنگ ہے ؟جسٹس مسرت ہلالی نے کہا سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے تو اپنی پارٹی ہوئے ہوئے آزاد امیدوار کے طو رپر الیکشن لڑا ۔فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ اب کئی معاملات بدل چکے ہیں کئی سوال غیر متعلقہ ہوچکے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے فیصل صدیقی سے کہا پہلے فیصلے کے بعد 41ارکان نے تو بیان حلفی دے کر پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا پھر سنی اتحاد کونسل کا حق دعویٰ کیسے بنتا ہے ؟فیصل صدیقی نے کہا میں اپنی اس دلیل کو ابھی معطل کرتا ہوںفیصل صدیقی روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندو خیل نے ان سے استفسار کیا کہ آپ نظر ثانی کی حمایت کررہے ہیں یا مخالفت؟ تیرہ ججوں نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ان نشستوں کی حقدارہی نہیں ہے ،جس پر فاضل وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میں جسٹس مندوخیل کے فیصلے کی کسی حد تک حمایت کررہا ہوں، کبھی کبھار ہار کر بھی جیت جاتے ہیں،جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ سب سے زیادہ متاثرہ آپ ہی تھے،فاضل وکیل نے کہا کہ ہمیں تو سب سے زیادہ خوشی ہے۔

اہم خبریں سے مزید