اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نےکہاہےکہ محتسب اور محتسب کی طر ح کے دیگر ادارے قانون کی حکمرانی، شکایات کے ازالے اور گڈ گورننس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یواین جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق و بنیادی آزادیوں کے تحفظ میں ان اداروں کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے ،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں امبڈ سمین شپ اور عا لمی معیار کے تقاضے کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب جو 47 رکنی ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے کہا یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ محتسب کے ادارے عوامی شکایات کے مفت اور جلد ازالے کیلئے ایک قابل اعتماد فورم کے طور پر سامنے آ ئے ہیں، وفاقی محتسب کے ادارے نے اپنی کارروائیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کیساتھ ہم آہنگ کر رکھا ہے جو جنر ل اسمبلی کی متعدد قرار دادوں میں موجود ہیں یہ بین الاقوامی معیار محتسب اداروں کے مینڈیٹ کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کیلئے جامع رہنما ئی فراہم کرتے ہیں بین الاقوامی معیارات کے مطا بق کی گئی دفتری کا رروا ئی پوری دنیا میں محتسب کے اداروں کے کام کو زیادہ معتبر اور قانونی حیثیت دیتی ہے۔