• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 مئی خاران نیوکلیئر ٹیسٹ کی 27 ویں سالگرہ، پاکستان کی جوہری بالادستی برقرار

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) 30 مئی خاران نیوکلیئر ٹیسٹ کی 27ویں سالگرہ، پاکستان کی جوہری بالادستی برقرار،30 مئی خاران نیوکلیئر ٹیسٹ کی 27ویں سالگرہ، پاکستان کی جوہری بالادستی برقرار ,عالمی زلزلہ پیما مراکز دو ایٹم بموں کا طاقتور دھماکہ قرار دیتے رہے، دھماکہ کرنیوالی ٹیم کے سربراہ کی جنگ سے گفتگو پاکستان کا جوہری توازن جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا ضامن ثابت ہوگیا ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند اکستان نے 30 مئی 1998 کو چھٹا ایٹمی تجربہ کر کے بھارت پر اپنی جوہری برتری کو حتمی طور پر ثابت کر دیا اور دنیا کی ایٹمی طاقتوں کی صف میں شامل ہو گیا جو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جنگ سے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے خصوصی گفتگو میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تاریخی اہمیت، اس کی تیاری کے مراحل، مئی 1998 کے کامیاب تجربات، اور حالیہ تنازعے میں اس کی عملی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر ثمر جنہوں نے چاغی کے تجربات کی قیادت کی نے بتایا کہ پاکستان نے 1971 میں مشرقی پاکستان کے سانحے کے بعد خود کو دفاعی طور پر ناقابل شکست بنانے کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید