اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی (فوسپا) نے ایئر یونیورسٹی کے سابق لیکچرار فہیم محمود کی برطرفی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جو کہ ان پر کئی طالبات کی جانب سے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات تھے فہیم محمود پرجنسی ہراسانی کے سنگین الزامات ، 4 طالبات کےایک جیسے مگر الگ الگ واقعات بیان ریکارڈ،وفاقی محتسب ،اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ دوسری انکوائری کے بعد سامنے آیا، جو کہ تحفظ خواتین قانون 2010 کے تحت مکمل طور پر نئے سرے سے کی گئی تھی۔ انکوائری میں پہلے کے نتائج کی تصدیق ہوئی، فہیم محمود کو 18 اپریل 2024 سے نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔